زبُور
باب 99
1 خُداوند سلطنت کرتا ہے قومیں کانپیں۔ وہ کرُوبیوں پر بیٹھتا ہے ۔ زمین لرزے۔
2 خُداوند صِیُؔون میں بُزرگ ہے اور وہ سب قوموں پر بُلند و بالا ہے۔
3 وہ تیرے بزرگ اور مُہیب نام کی تعریف کریں۔ وہ قُدوُّس ہے۔
4 بادشاہ کی قوت اِنصاف پسند ہے تُو راستی کو قائم کرتا ہے۔ تُو ہی نے عدل اور صداقت کو یعقُؔوب میں رائج کیا۔
5 تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجید کرو۔ اور اُسکے پاؤں کی چوکی پر سِجدہ کرہ۔ وہ قدوس ہے۔
6 اُسکے کاہنوں میں سے موؔسیٰ اور ہارُؔون نے اور اُسکا نام لینے والوں میں سے سموئیؔل نے خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے اُنکو جواب دیا۔
7 اُس نے بادل کے ستون میں سے اُن سے کلام کیا اُنہوں نے اُسکی شہادتوں کو اور اُس آئین کو جو اُس نے اُنکو دیا تھا مانا۔
8 اَے خُداوند ہمارے خُدا! تُو اُنکو جواب دیتا تھا۔ تُو وہ خُدا ہے جو اُنکو مُعاف کرتا رہا۔ اگرچہ تُو نے اُنکے اعمال کا بدلہ دیا۔
9 تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجید کرو اور اُسکے مُقدس پہاڑ پر سجدہ کرو۔ کیونکہ خُداوند ہمارا خپدا قُدوُّس ہے۔