زبُور
باب 76
1 خُدا یُہو داہ میں مشہو ُر ہے ۔ اُسکا نام اِسر ائیل میں بزُرگ ہے ۔
2 سالم میں اُسکا خیمہ ۔ اور صِیون اُس کا مسکن ۔
3 وہاں اُس نے برِق کمان کو اور ڈھال اور تلوار اور سامان ِ جنگ کو توڑ ڈالا۔
4 تُو جلالی ہے اور شِکار کے پہاڑوں سے شاندار ہے۔
5 مضبوُط دِل لُٹ گئے۔وہ گہری نیند میں پڑے ہیں۔اور زبردست لوگوں میں سے کسی کا ہاتھ کام نہیں آیا ۔
6 اَے یعقُؔوب کے خُدا! تیری جھڑکی سے رتھ گھوڑے دونوں پر موت کی نیند طاری ہے۔
7 فقط تجھ سے ڈرنا چاہیئے اور تیرے قہر کے وقت کَون تیرے حضور کھڑا رہ سکتا ہے؟
8 تُو نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا۔ زمین ڈر کر چُپ ہو گئی ۔
9 جب خُدا عدالت کرنے کو اُٹھا تاکہ زمین کے سب حلیموں کو بچا لے ۔
10 بے شک اِنسان کا غضب تیری ستایش کا باعث ہو گا اور تُو غضب کے بقیہّ سے کمر بستہ ہو گا۔
11 خُداوند اپنے خُدا کے لئے منّت مانو اور پوری کرو اور سب جو اُس کے گِرد ہیں وہ اُسی کے لئے جِس سے ڈرنا واجب ہے ہدئے لائیں۔
12 وہ اُمرا کی روح کو قبض کریگا۔ وہ زمین کے بادشاہوں کے لئے مُہیب ہے۔