زبُور
باب 133
1 دیکھو ! کیسی اچھی اور خُوشی کی بات ہے کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔
2 یہ اُس بَیش قیمت تیل کی مانند ہے جو سر پر لفگایا گیا اور بہتا ہوا داڑھی پر آگیا بلکہ اُسکے پیراہن کے دامن تک جاپہنچا۔
3 یا حرمؔون کی اوس کی مانند ہے جو صیِوُؔن کے پہاڑوں پر پڑتی ہے۔ کیونکہ وہیں خُداوند نے برکت کا یعنی ہمیشہ کی زندگی کا حکم فرمایا۔