زبُور
باب 14
1 احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔وہ بگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کئِے ہیں۔ کوئی نیکو کار نہیں۔
2 خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدم پر نگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانشمند کوئی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
3 وہ سب کے سب گمراہ ہوئے۔ وہ باہم نجس ہو گئے۔ کوئی نیکو کار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔
4 کیا اُن سب بدکرداروں کو کچھ علم نہیں جو میرے لوگوں کو ایسے کھا جاتے ہیں جیسے رُوٹی اور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟
5 وہاں اُن پر بڑا خوف چھا گیا کیونکہ خُدا صادق پشت کے ساتھ ہے۔
6 تم غریب کی مشورت کی ہنسی اُڑاتے ہو۔ اِس لئے کہ خُداوند اُس کی پناہ ہے۔
7 کاش کہ اسرائیل کی نجات صیُّون میں سے ہوتی! جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسیری سے لوٹا لائیگا تو یعقوب خُوش اور اسرائیل شادمان ہوگا۔