زبُور
باب 125
1 جو خُداوند پر توکل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیؔوُن کی مانند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائم ہیں۔
2 جَیسے یروشؔلیم پہاڑوں سے گھِرا ہے ویسے ہی اب سے ابدتک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہیگا۔
3 کیونکہ شرارت کو عصا صادِقوں کی میراث پر قائم نہ ہوگا۔ تاکہ صادق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔
4 اَے خُداوند! بھلوں کے ساتھ بھلائی کر۔اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔
5 لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں اُنکو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نکال لے جائیگا۔ اِسرؔئیل کی سلامتی ہو!