زبُور
باب 75
1 اَے خُدا ! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تیرا نام نزدیک ہے۔ لوگ تیرے عجیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔
2 جب میرا معُیّن وقت آئے گا تو میں راستی سے عدالت کروں گا۔
3 زمین اور اُسکے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔ میَں نے اُسکے سُتو نوں کو قا ئم کر دیا ہے ۔
4 میَں نے مغرُور ں سے کہا غُر ور نہ کر و اور شرِ یرو ں سے کہ سینگ اُو نچا نہ کر و۔
5 اپنا سِینگ اوُنچا نہ کرو۔ گردن کشی سے بات نہ کرو ۔
6 کیو نکہ سر فر ازی نہ تو مشرِ ق سے نہ مغُر ب سے اور نہ جنُو ب سے آتی ہے ۔
7 بلکہ خُدا ہی عدا لت کر نے والا ہے ۔ وہ کِسی کو پِست کرتا ہے اور کسی کو سر فر ازی بخشتا ہے ۔
8 کیو نکہ خُدا وند کے ہا تھ میں پیالہ ہے اور مےَ جھا گ والی ہے ۔ وہ ملِی ہو ئی شر اب سے بھر ا ہے ۔ اور خُدا وند اُسی میں سے اُنڈ یلتا ہے ۔ بِیشک اُسکی تلچھٹ زمین کے سب شِر یر نچوڑ نچو ڑ کر پیئں گے ۔
9 لیکن مَیَں تُو ہمیشہ ذِ کر کر تا رہوُ ںگا میں یعقُو ب کے خُدا کی مداح سر ائی کر و ں گا
10 اور میں شِر یر و ں کے سب سینگ کاٹ ڈالوں گا ۔ لیکن صا دقُو ں کے سینگ اونچے کئے جائے گے ۔