زبُور
باب 67
1 خُدا ہم پر رحم کرے اور ہمکو برکت بخشے اور اپنے چہرے کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔
2 تاکہ تیری راہ زمین پر ظاہر ہو جائے اور تیری نجات سب قُوموں پر۔
3 اَے خُدا لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔
4 اُمتیں خُوش ہوں اور خُوشی سے للکاریں کیونکہ تو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا اور زمین کی اُمتوں ہر حکومت کرے گا۔
5 اَے خُدا! لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔
6 زمین نے اپنی پیداوار دےدی۔ خُدا یعنی ہمارا خُدا ہم کو برکت دے گا۔
7 خُدا ہم کو برکت دے گا اور زمین کی انتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانینگے۔