زبُور
باب 101
1 میَں شفقت اور عدل کا گیت گاؤں گا۔اَے خُداوقند ! میَں تیری مدح سرائی کرونگا۔
2 میَں عقلمندی سے کامل راہ پر چلونگا۔ تُو میرے پاس کب آئے گا؟ گھر میں میری روِش خُلوصِ دل سے ہو گی ۔
3 میَن کِسی خباثت کو مدِنظر نہیں رکھونگا۔ مجھے کج رفتاروں کے کام سے نفرت ہے۔ اُسکو مجھ سے کچھ سروکار نہ ہوگا۔
4 کج دِلی مجھ سے دور ہو جائیگی۔ میَں کسی بُرائی سے آشنا نہ ہونگا۔
5 جو در پردہ اپنے ہمسایہ کی غیبت کرے میَں اُسے ہلاک کر ڈالونگا۔ میَں بُلند نظر اور مغرور دِل کی برداشت نہ کرونگا۔
6 مُلک کے ایمانداروں پر میری نگاہ ہو گی تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں۔ جو کامل راہ پر چلتا ہے وہی میری خدمت کریگا۔
7 دغا باز میرے گھر میں رہنے نہ پائے گا۔دروغگو کو میرے رُوبروُ قیام نہ ہو گا۔
8 میَں ہر صُبح مُلک کے سب شریروں کو ہلاک کیا کرونگا تاکہ خُداوند کے شہر سے بدکاروں کا کاٹ ڈالوں۔