زبُور
باب 126
1 جب خُداوند صیِوُؔن کے اسیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والے کی مانند تھے۔
2 اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔تب قوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اُنکے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔
3 خُداوند نے ہمارے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ اور ہم شادمان ہیں۔
4 اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرح ہمارے اسیروں کو وآپس لا۔
5 جو آنسوُؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھ کاٹینگے۔
6 جو روتا ہُؤا بیج بونے جاتا ہے وہ اپنے پولے لئے ہُوئے شادمان لُوٹیگا۔