نحمیاہ

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

باب 7

1 جب شہر پناہ بن چکی اور میں نے دروازے لگالئے اور دربان اور گانے والے اور لاوی مُقرر ہوگئے ۔
2 تو میں نے یروشیلم کو اپنے بھائی حنائی اور قلعہ کے حاکم حنانیاہ کے سپرد کیا کیونکہ وہ امانت دار اور بہتوں سے زیادہ خدا ترس تھا۔
3 اور میں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہو یروشیلم کے پھاٹک نہ کھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کئے جائیں اور تم اُن میں اُڑ بنگے لگاؤ اور یروشیلم کے باشندوں میں سے پہرے والے مُقرر کرو کہ ہر ایک اپنے گھرکے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔
4 اور شہر تو وسیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے ۔
5 اور میرے خدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ اِمیروں اور سرداروں اور لوگوں کو اِکٹھا کروں تاکہ نسب نامہ کے مطابق اُن کا شمار کیا جائے اور مجھے اُن لوگوں کانسب نامہ ملا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لکھا ہوا پایا۔
6 ملک کے جن لوگوں کو شاہ بابل نبوکدنضر بابل کو لے گیا تھا اُن اِسیروں کی اِسیری میں سے وہ جو نکل آئے اور یروشیلم اور یہوداہ میں اپنے اپنے شہر کو گئے یہ ہیں۔
7 جوزربابل یشوع نحمیاہ عرزیاہ رعمیاہ نحمانی مرد کی بلشان مسفرت بگوی نحوم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے۔
8 بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شمار یہ تھا۔
9 بنی پرعوس دو ہزار ایک سو بہترّ۔
10 بنی سفطیاہ تین سوبہترّ
11 بنی ارخ چھ سو باون۔
12 بنی پختموآب جو یشوع اور ایوب کی نسل میں سے تھے دو ہزار آٹھ سو اٹھارہ ۔
13 بنی عیلام ایک ہزار دوسو چون۔
14 بنی زتو آٹھ سو پینتالیس ۔
15 بنی زکی سات سو ساٹھ۔
16 بنی نبوی چھ سو اڑتالیس ۔
17 بنی ببی چھ سو اٹھائیس ۔
18 بنی عزجاد دوہزارتین سو بائیس ۔
19 بنی ادونقام چھ سو سڑسٹھ ۔
20 بنی بگوی دو ہزار سڑسٹھ ۔
21 بنی عدین چھ سو پچپن ۔
22 حزقیاہ کے خاندان میں سے بنی اِطیراٹھانوے ۔
23 بنی حشوم تین سو اٹھائیس ۔
24 بنی بضی تین سو چوبیس۔
25 بنی خارف ایک سو بارہ۔
26 بنی جعبون پچانوے ۔
27 بیت لحم اور نطوفہ کے لوگ ایک سو اٹھاسی
28 عنتوت کے لوگ ایک سو اٹھائیس ۔
29 بیت عزماوت کے لوگ بیالیس ۔
30 قر یت یعریم کفیرہ اور بیروت کے لوگ سات سا تینتالیس ۔
31 رامہ اور جبع کے لوگ چھ سو اکیس ۔
32 مکماس کے لوگ ایک سو بائیس ۔
33 بیت ایل اور عی کے لوگ ایک سو تےئس ۔
34 دوسرے بنو کے لوگ باون۔
35 دوسرے عیلام کی اَولاد ایک ہزار دو سو چون۔
36 بنی حارم تین سو بیس ۔
37 یریحو کے لوگ تین سو پینتالیس ۔
38 لود اور حاوید تین اور اونو کے لوگ سات سو اکیس ۔
39 بنی سنا آہ تین ہزار نو سو تیس ۔پھر کاہن یعنی یشوع کے گھرانے میں سے بنی ید عیاہ نو سو تہتر ۔
40 بنی اِمیر ایک ہزار باون۔
41 بنی فشحُور ایک ہزار دو سو سینتالیس ۔
42 بنی حارم ایک ہزار سترہ ۔
43 پھر لاوی یعنی بنی ہوداوہ میں سے یشوع اور قدمی ایل کی اُولاد چوہتر ۔
44 اور گانے والے یعنی بنی آسف ایک سو اڑتالیس ۔
45 اور دربان جو سلوم اور اطیر اور طلمون اور عقوب اور خطیطااور سوبی کی اُولاد تھے ایک سو اڑتیس ۔
46 اور نتینم یعنی بنی ضیحا بنی حسوُفا بنی طبعوت ۔
47 بنی قروس بنی سیغابنی فُدون۔
48 بنی لبانہ بنی حجا بہ بنی شلمی ۔
49 بنی حنان بنی جد یل بنی حجار ۔
50 بنی ریا یاہ بنی رصین بنی نقودا۔
51 بنی جزام بنی عُزا بنی فاسخ۔
52 بنی بسی بنی معونیم بنی نفو شسیم ۔
53 بنی بقبوق بنی حقو قہ بنی حرحور ۔
54 بنی بضلیت بنی محید ابنی حرشا ۔
55 بنی برقوس بنی سیسرا بنی تامح ۔
56 بنی نضیاہ بنی خطیفا ۔
57 سُلیمان کے خادموں کی اَولاد بنی سُوتی بنی سوفرت بنی فریدا ۔
58 بنی یعلہ بنی درقون بنی جدیل ۔
59 بنی سفطیاہ بنی خطیل بنی فوکر ت ضبائم اور بنی امون ۔
60 سب نتنیم اور سُلیمان کے خادموں کی اُولاد تین سو بانوے ۔
61 اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسااور کر وب اور اُدون اور اِمیر سے گئے تھے پر اپنے آبائی خاندانوں اور نسل کا پتہ نہ دے سکے کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں سو یہ ہیں۔
62 بنی دِلایا ہ بنی طوبیاہ بنی نقوداچھ سو بیالیس ۔
63 اور کاہنوں میں سے بنی حبایا ہ بنی ہقوص اور برزلی کی اُولاد جس نے جلعادی برزلی کی بیٹیوں میں سے ایک لڑکی کو بیاہ لیا اور اُنکے نام سے کہلایا ۔
64 اُنہوں نے اپنی سند اُنکے درمیان جو نسب ناموں کے مطابق گنے گئے تھے ۔ڈھونڈی پر وہ نہ ملی اِسلئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارج ہوئے۔
65 اور حاکم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترین چیزویں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کا ہن اُوریم وتمیم لئے ہوئے برپانہ ہو۔
66 ساری جماعت کے لوگ مل کر بیالیس ہزار تین سو ساٹھ تھے ۔
67 علاوہ اُنکے غلاموں اور لونڈیوں کا شمار سات ہزار تین سو سینتیس تھا اور اُنکے ساتھ دو سو پینتالیس گانے والے اورگانے والیاں تھیں ۔
68 اُنکے گھوڑے سات سو چھتیس ۔اُنکے خچردو سو پینتالیس ۔
69 اُنکے اُونٹ چار سو پینتیس ۔اُنکے گدھے چھ ہزار سات سو بیس تھے ۔
70 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لئے دِیا۔حاکم نے ایک ہزار سونے کے درہم اور پچاس پیالے اور کاہنوں کے پانچسوتیس پیراہن خزانہ میں داخل کئے۔
71 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میں بیس ہزارسونے کے درہم اور دو ہزار دوسو منہ چاندی دی۔
72 اور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بیس ہزار سونے کے درہم اور دو ہزار منہ چاندی اور کاہنوں کے سڑسٹھ پیراہن تھے۔
73 سو کاہن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور بعض لوگ اور نتنیم اور تمام اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں بس گئے اور جب ساتواں مہینہ آیا تو بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں تھے۔