۔تواریخ 1
باب 10
1 اور فِلستی اِؔسرائیل سے لڑے اور اِسؔرائیل کے لوگ فلِستیوں کے آگے سے بھاگے اور کوہستان جلبوعہ میں قتل ہو کر گرِے ۔
2 اور فلِستیوں نے ساؔؤل کا اور اُسکے بیٹوں کا خُوب پیچھا کیا اور فلِستیوں نے یوُنتن اور ابینداب اور ملکیشوع کو جو ساؔؤل کے بیٹے تھے قتل کیا۔
3 اور سؔاؤل پر جنگ دو بر ہو گئی اور تیراندازوں نے اُسے جالیا اور وہ تیر اندازوں کے سبب سے پریشان تھا ۔ تب ساؔؤل نے اپنے سِلاح بردار سے کہا پنی تلوار کھینچ اور اُس سے مجھے دھید دے تا نہ ہو کہ کہ نامختون آکر میری بے حُرمتی کریں پر اُسکے سِلا برادر نے نہ مانا کیونکہ وہ بہت ڈر گیا ۔ تب ساؔؤل نے اپنی تلوار لی اور اپس پر گرا ۔
4
5 جب اُسکے سِلاح برادر نے دیکھا کہ سؔاؤل مر گیا تو وہ بھی تلوار پر گِرا اور مر گیا ۔
6 پس ساؔؤل مر گیا اور اپسکے تینوں بیٹے بھی اور اُسکا سارا خاندان یک لخت مر مِٹا۔
7 جب سب اِسرائیلی لوگوں نے جو وادی میں تھے دیکھا کہ لوگ بھاگ نِکلے اور سؔاؤل اور اُکے بیٹے مر گئے تو وہ اپنے شہروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور فلِستی آکر اُن میں بسے۔
8 اور دُوسرے دِن صُبھ کو جب فلِستی مقتولوں کو ننگا کرنے آئے تو اُنہوں نے ساؔؤل اور اُسکے بیٹوں کو کوہِ جلبوعؔہ پر پڑے پایا۔
9 سو اُنہوں نے اُسکو ننگا کیا اور اُسکا سر اور اُسکے ہتھیار لے لئے اور فلِستیوں کے مُلک میں چاروں طرف لوگ روانہ کر دِئے تاکہ اُنکے بُتوں اور لوگوں کے پاس اُس خوُشخبری کو پہنچائیں ۔
10 اور اُنہوں نے اُسکے ہتھیاروں کو اپنے دیوتاؤں کے منِدر میں لٹکا دیا۔
11 جب یبِیس جلعاد کے سب لوگوں نے جو کچُھ فلستیوں نے ساؔؤل کیا تھا سُنا۔
12 تو اُن میں کے سب بُہادر اُٹھے اور ساؔؤل کی لاش اور اُسکے بیٹوں کی لاشیں لیکر اُنکو یبیس میں لائے اور اُنکی ہڈّیوں کو یبؔیس کے بلوط کے نیچے دفن کیا اور سات دِن تک روزہ رکھاّ۔
13 سو ساؔؤل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حُضور کیا تھا مرا اِسلئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِسلئےِ بھی کہ اُس نے اُس سے مشورہ کیا جِسکا یار جنّ تھا تا کہ اُسکے ذریعہ سے دریافت کرے۔
14 اور اُس نے خُداوند سے دریافت نہ کیا۔ سو اُس نے اُسکو مار ڈالا اور سلطنت یؔسیّ کے بیٹے داؤؔد کی طرف مُنتقل کر دی۔