قضاة
باب 12
1 تب افرائیم کے لوگ جمع ہو کر شمال کی طرف گئے اور افتاح سے کہنے لگے کہ جب تو بنی عمون سے جنگ کرنے کو گیا توہم کو ساتھ چلنے کیوں نہ بلوایا ؟سو ہم تیرے گھر کو تجھ سمیت جلائیں گے ۔
2 افتاح نے ا ن کو جواب دیا کہ میرا اور میرے لوگوں کا بڑا جھگڑا بنی عمون کے ساتھ ہو رہا تھا اور جب میں نے تم کو بلوایا تو تم نے ان کے ہاتھ سے مجھے نہ بچایا۔
3 اور جب میں نے یہ دیکھا کہ تم مجھے نہیں بچاتے تو نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھی اور بنی عمون کے مقابلہ کو چلا اور خداوند نے ان کو میرے ہاتھ میں کر دیا ۔پس تم آج کے دن مجھ سے لڑنے کو میرے پا س کیوں چلے آئے ؟
4 تب افتاح سب جلعادیوں کو جمع کرکے افرائیمیوں سے لڑا ۔اور جلعادیوں نے افرائیمیوں کو مار لیا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ تم جلعادی افرائیم ہی کے بھگوڑے ہو جو افرائیمیوں اور منسیوں کے درمیان رہتے ہو ۔
5 اور جلعادیوں نے افرائیمیوں کا راستی روکنے کے لئے یردن کے گھاٹوں کو اپنے قبضہ میں کر لیا اور جو بھاگا ہو ئے افرائیمی کہتا کہ مجھے پار جانے دو تو جلعادی اس سے کہتے کہ کیا تو افرائیمی ہے ؟اگر وہ جواب دیتا نہیں ۔
6 تو وہ اس سے کہتے کہ شبُلت تو بول تو وہ سبُلت کہتا کیونکہ اس سے اس کا صحیح تلفظ نہیں ہو سکتا تھا ۔تب وہ اسے پکڑ کر یردن کے گھاٹوں پر قتل کر دیتے تھے ۔سو اس وقت بیالیس ہزار افرائیمی قتل ہوئے ۔
7 اور افتاح چھ برس تک ببنی اسرائیل کا قاضی رہا ۔پھر جلعادی افتاح نے وفات پائی اور جلعاد کے شہرں میں سے ایک میں دفن ہو ا ۔
8 اس کے بعد بیت لحمی ابصان اسرائیلیوں کا قاضی ہوا ۔
9 اس کے تیس بیٹے تھے اور تیس بیٹیا ں اس نے باہر بیاہ دیں اور باہر سے اپنے بیٹوں کے لئے تیس بیٹیاں لے آیا ۔وہ سات برس تک اسرائیلیوں کا قاضی رہا ۔
10 اور ابصان مر گےا اور بیت لحم میں دفن ہوا ۔
11 اور اس کے بعد زبولون ایلون اسرائیل کا قاضی ہوا اور وہ دس برس اسرائیل کا قاضی رہا ۔
12 اور زبولونی ایلون مر گیا اور ایالون میں جو زبولون کے ملک میں ہے دفن ہوا ۔
13 اس کے بعد فرعا تونی ہلیل کا بیٹا عبدون اسرائیل کا قاضی ہوا ۔
14 اور اس کے چالیس بیٹے اور تیس پوتے تھے جو ستر جوان گدھوں پر سوار ہوتے تھےاور وہ آٹھ برس اسرائیلیوں کا قاضی رہا ۔
15 اور فرعاتونی ہلیل کا بیٹا عبدونی مر گیا اور عمالیقیوں کے کوہستانی علاقہ میں فرعاتون میں جو افرائیم کے ملک میں ہے دفن ہوا ۔